اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آٹھ ہزار سے زائد موبائل سیٹس بغیرٹیکس ڈیوٹی کلیئر کرنے کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اٹھ ہزار سے زائد موبائل سیٹس بغیرٹیکس ڈیوٹی کلئیر کرنے کا انکشاف ہوا ،مذکورہ اٹھ ہزار دو سو ننانوے موبائل سیٹ چھ مختلف جی ڈیز کے ذریعے اسلام اباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کلئیر کرائے گئے،سکیڈلز سے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر مٹائے جبکہ قومی خزانے کو سات کروڑ انہتر لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق دو جی ڈیز گزشتہ سال جولائی میں، دو اگست میں، ایک ستمبر میں اور ایک نومبر میں کلئیر کیاگیا، مذکورہ موبائل سیٹس ایک امپورٹر نے پانچ جی ڈیز اور ایک امپورٹر نے ایک جی ڈی کے ذریعے درآمد کئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ کے ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز کے ائیر فریٹ یونٹ پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق سکینڈل میں ملوث کسٹمز سروس کے چھ پرنسل اپریزر،انسکپٹرز، اپریزراور اپریزینگ افیسرز سے وضاحت طلب کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سکینڈل میں ملوث پرنسپل اپریزر اب ریٹائرمنٹ لے چکا جبکہ متعدد دوسری جگہوں پر تعینات ہیں۔