اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کوئی نہ کوئی بھانہ بناکر اچانک لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان بھی کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ 29 نومبر تک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کے لئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں،کچھ بھی ہوسکتاہے۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے ،وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اورملک میں مارشل لا ء لگے، عمران خان کو خوف ہے کہ موجودہ حکومت کہیں اس پر کرپشن کے کیسز نہ کھول دے۔انہوںنے کہاکہ آگے چل کر کے بہت سے ساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر علیحدگی اختیار کریں گیں، جو لوگ عمران خان کو لائے تھے عام انتخابات قریب آتے ہی وہی لوگ گھرواپس چھوڑکرآئیں گیں۔منظوروسان نے کہاکہ سندھ کے کاشتکاروں کو بیج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فی ایکڑ پر بیج کی رقم 5 ہزار روپے رقم بنتی ہے جو کاشتکاروں کو کیش کی صورت میں دی جائے گی، 24 لاکھ ایکڑ گندم کی پیداوار ہوگی اس حساب سے 13 ارب روپے کسانوں اور کاشتکاروں کو نومبر کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جائیں گیں۔منظوروسان نے کہاکہ بارش اورسیلاب کے دوران 10 سے 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جن کو 3-3 لاکھ روپے فی گھر دئیے جائیں گیں، گھر کا نقشہ ایک ہی ہوگا شروعات میں 50 ہزار روپے دئیے جائیں گیں، نقشے پر عمل نہ کرنے والوں کے پیسے روک لئیے جائیں گیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…