اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرادیا،بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے،، ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی

ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا، اوپنر لٹن داس نے دھواں دھار نصف سنچری بنائی، لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنالیے تھے کہ پھر بارش آڑے آگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔لٹن داس27 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مصدق حسین 6 ، عفیف حسین 3 اور یاسر علی ایک رن بناسکے جب کہ تسکین احمد 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…