پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایل این جی سکینڈل،بڑے بڑے نام ملوث نکلے،قومی خزانے پر اربوں کاڈاکہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایل این جی سکینڈل،بڑے بڑے نام ملوث نکلے،قومی خزانے پر اربوں کاڈاکہ،نیب حکام نے ایل این جی سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پی ایس او،سوئی سدرن اور وزارت پیٹرولیم سے اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ نیب حکام نے ان دستاویزات کی روشنی میں تحقیقات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کے تحقیقاتی افران نے سوئی سدرن کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز میں چھاپے مار کر اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ نیب حکام نے پی ایس او ہیڈ کوارٹرز پر بھی چھاپے مار کر اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ وزارت پٹر ولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل این جی کی ابتدائی درآمد پر قومی خزانہ کو 22 ارب روپے کامالی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت نے قطر متحدہ عرب امارات سے مہنگی ایل این جی خرید کر آگے سستی ایل این جی پاور سیکٹرز کو فروخت کی ہے اور اس سکینڈ ل میں پی ایس او سوئی سدرن کے اعلی حکام بھی ملوث ہیں۔ نیب نے ایل این جی درآمد کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور کرپشن کے ا ہم ثبوت بھی حاصل ہوگئے ہیں۔ پی ایس او میں چھ ارب کا غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے کی بھی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جارہاہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…