پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ہم بھارت کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے،شکیب الحسن

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی( این این آئی) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا اور ہم بھارتی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے کہا کہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اسی انداز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پریشان نہیں ہوں، ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ کسی ایک ٹیم پر نہیں ہے، ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا چاہیے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بھارت اور پاکستان کو شکست دی تو یہ ایک اپ سیٹ ہو گا کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ آئرلینڈ اور زمبابوے نے انگلینڈ اور پاکستان کو اپ سیٹ کیا ہے اگر ہم بھی ایسا کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہو گی۔واضح رہے کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان آج (بدھ )میچ کھیلا جائے گا، جبکہ بنگلادیشی ٹیم اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…