اسلام آباد(نیوزڈیسک)کشمیر بارے جرمن وزیر خارجہ کا بیان ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،تجزیہ کار وں نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر کا ےہ موقف ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیرکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا .پاکستان اور بھارت اس مسئلے پر مذاکرات کریں ےہ پاکستان کاموقف ہے، ایک انٹرویو میں بین الاقوامی امور کے ماہر اے زید ہلالی نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹرصاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔یہ صرف جرمن وزیر کا بیان نہیں بلکہ یہ مسئلہ کشمیر پر پورے یورپ کے موقف کی نمائندگی کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں یہ ایک اہم بیان ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر طلعت وزارت نے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ کا دورہ سیاسی اور سلامتی صورتحال میں بہت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے واضح طور پر کہا ہے بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کرے۔ اس وقت یہ بیان پاکستان کے حق میں ہے۔بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے جنرمن وزیرِ خارجہ کے اس بےان کا خےر مقدم کےا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت مذاکرات کرے۔ تجزیہ کار ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا ہے کہ جرمن وزےر خارجہ کا دورہ بہت اہم ہے اور ےہ دونوں ممالک کے درمےان تعلقات کو بہتر بنائے گا ۔جرمنی ایک ترقی ےافتہ ملک ہے اور پاکستان مےں مختلف شبعوں مےں سرماےہ کاری کر رہا ہے ۔بےرونی سرمایہ کاری پاکستان مےں خوشحالی کا باعث بنے گی۔سےنئر صحافی متےن حےدر نے کہا ہے کہ جرمن وزےر خارجہ کا دورہ پاکستان کے لےے مثبت ثابت ہو گا ۔ اےک طرف توان کا بیان مسئلہ کشمےر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے ،دوسری طرف جرمن وزےر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوںکو بھی سراہا ہے ۔یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر کے موقف پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی بھارتی حکومت یورپی یونین میں کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت پر پریشانی کاشکار ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتکاروں کو انتباہ جاری کرچکی ہے۔