منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

روس نےبھاری تنخواہ پر امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز کی بھرتی شروع کردی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے افغانستان میں اپنے بیس سالہ قیام کے دوران ہزاروں افغان کمانڈوز کو اعلی ترین جنگی تربیت دی تھی۔ گذشتہ برس امریکی افواج افغانستان چھوڑ کر گئیں تو ملک پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا۔ افغان فوج کے ہزاروں اہلکار دوسرے ممالک کو فرار ہوگئے۔

خاصی تعداد میں امریکی تربیت یافتہ افغان کمانڈوز پناہ لینے ایران پہنچے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے دعوی کیا ہے کہ اب روس ان کمانڈوز کو بھرتی کر رہا ہے تاکہ انہیں یوکرائن کی جنگ میں استعمال کر سکے۔امریکہ کی جانب سے ان کمانڈوز کو 1500 ڈالر (سوا تین لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ جب کہ ان کے اہلخانہ کو محفوظ رہائش گاہیں بھی دی جائیں گی۔امریکی خبرایجنسی نے یہ خبر تین سابق افغان جرنیلوں سے ملنے والی معلومات کی بنا پر دی ہے۔ ان میں سے ایک جنرل عبدالرف کا کہنا تھا کہ افغان کمانڈوز جنگ لڑنے کے لیے نہیں جانا چاہتے لیکن ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں، انہیں ایران سے اہلخانہ سمیت افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔عبدالرف تقریبا ایک درجن افغان کمانڈوز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بقول ان کے افغان کمانڈوز کو خدشہ ہے کہ افغانستان واپس بھیجے جانے پر طالبان انہیں قتل کردیں گے۔افغان جنرل نے بتایا کہ سابق کمانڈوز کی بھارتی واگنر گروپ (Wagner group) کر رہاہے۔ایک اور افغان جنرل ہبیت اللہ علی زئی جو طالبان کنٹرول سے پہلے افغانستان کی بری فوج کے آخری سربراہ تھے نے کہاکہ افغان اسپیشل فورسز کا ایک کمانڈر بھی اس بھرتی کے عمل میں شامل ہے۔ یہ کمانڈر اس وقت روس میں مقیم ہے اور روسی زبان جانتا ہے۔اس سے قبل امریکی فوجیوں نے اپنی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی تربیت یافتہ فوجیوں کو طالبان قتل کر دیں گے یا پھر وہ امریکہ کے دشمنوں کے ساتھ مل جائیں گے۔واگنر گروپ روس کی ایک نجی فوج کا نام ہے یا امریکہ کی بدنام زمانہ بلیک واٹر سے مماثلت رکھتی ہے۔

اس تنظیم کے ایک ترجمان نے افغان کمانڈوز کی یوکرائن جنگ کے لیے بھرتی کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔ہیبت علی زئی نے بتایا کہ روسی مشہد اور تہران سے ساق افغان کمانڈوز کو بھرتی کرکے لے جا رہے ہیں۔ان فوجیوں کو ماسکو میں لے جا کر دو ماہ تک تربیت دی جاتی ہے اور پھر میدان جنگ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…