ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ میں سیاسی پناہ ،پاکستانیوں نے سب کو حیران کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد گذشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی برطانیہ میں سالانہ 32344 مہاجرین کو سیاسی پناہ دی جانے لگی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کے خواہش مندوں میں پاکستان سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ 3976 پاکستانی سالانہ سیاسی پناہ کی درخواست دیتے ہیں اریٹیریا 3291 درخواستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ایران 2499 درخواستوں کے ساتھ تیسرے، شام 2353 درخواستوں کے ساتھ چوتھے، البانیہ 1972 درخواستوں کے ساتھ پانچویں، افغانستان 1753 درخواستوں کے ساتھ چھٹے، سری لنکا 1715 درخواستوں کے ساتھ ساتویں سوڈان 1615 درخواستوں کے ساتھ آٹھویں، نایجریا 1519 درخواستوں کے ساتھ نویں اور چین 1115 درخواستوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ جن ملکوں کے شہریوں کو برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی ہے ان کی تفصیل کچھ یہ ہے اریٹریا کے 2187، شام کے 1423 ایران کے 1261، سوڈان کے 885 پاکستان کے 770 نائیجریا کے 257 عراق کے 208 سری لنکا کے 202 شہریوں کو برطانیہ میں سیاسی پناہ دی گئی ہے یہ اعداد و شمار دسمبر 2014 تک کے ہیں اور اس سال تارکین وطن کے سیلاب نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ہزاروں افراد یورو ٹنل کے گرد جمع ہیں جبکہ ہزاروں افراد مزید سمندراور مزید ہزاروں اٹلی یونان اسپین میں جمع ہیں اور ان کی منزل برطانیہ ہے۔ محکمہ امیگریشن کے مطابق تارکین وطن میں اکثریت اپنے ملکوں کی بیروزگاری اور برے حالات سے تنگ ہوکر یورپ آنا چاہتے ہیں ان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…