گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگادئیے گئے۔گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پرعمران خان کیخلاف بینرز لگادیے گئے ہیں جن پر توشہ خانہ چور نامنظور لکھا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے مطابق گوجرانوالا میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، تحریک انصاف کیکارکن اورشہری خون خرابہ نہیں کریں گے، پرامن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔