امپھال(نیوزڈیسک)ریاستی آئین کے خلاف مظاہرے میں آگ لگنے اورپولیس کی فائرنگ سے چھ افرادہلاک ہوگئے،مشتعل مظاہرین نے قومی وصوبائی ا سمبلی کے سات ارکان کے گھروں کو بھی آگ لگادی،بھارتی ٹی وی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی قصبے منی پورمیں ہونے والے ہنگاموں میں کم از کم چھ افرادہلاک ہوگئے،مظاہرین نے منی پور کی ریاستی اور نیشنل اسمبلی کے سات اراکین کے گھروں کو آگ بھی لگا دی، آگ میں پھنس کر چارافرادہلاک ہوگئے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چلائی گئی پولیس کی گولیوں سے دو افراد مارے گئے، یہ ہنگامے ریاست منی پور کے صدر مقام امپھال سے ستر کلو میٹر دور چورچاند پور نامی قصبے میں ہوئے۔ مشتعل ہجوم ایک دستور میں ترمیم کی مخالفت کر رہا تھا۔ ریاستی اسمبلی کے رکن این بیرن سنگھ کے مطابق نئی ترمیم میں نئے آباد کاروں اور مہاجرین کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔