لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ کے شرکاء کو موسم کی سختی سے آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں کراچی والوں کو خاص طور سے گرم کپڑے ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے ہزاروں دوستوں خصوصاً کراچی والوں کو بتا دوں اسلام آباد کا موسم کافی سرد ہو رہا ہے، رات کو کافی ٹھنڈ ہوجاتی ہے لہٰذا کپڑوں کا انتخاب موسم کے مطابق کریں۔ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ لاکھوں لوگوں کا یہ اجتماع اپنے جمہوری حقوق چاہتا ہے۔