پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

قبر سے 10سالہ بچی کا سر غائب ہوگیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قبر سے 10 سالہ بچی کا سر غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارت سے آئے دن دل دہلا دینے والی خبروں کا آنا ایک معمول کی بات ہے، ایسے میں اپنی ہی نوعیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جسے پڑھ کر ہر

انسان خوف میں مبتلا ہو جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتہ قبل ہی دفنائی گئی 10 سالہ بچی، کریتیکا کی قبر سے سر غائب ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتیکا چھٹی جماعت کی طالبہ تھی جس کے سر پر بجلی کا کھمبا گرنے سے موت واقع ہوئی تھی۔یہ حادثہ پیش آنے کے بعد کریتیکا 9 دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتی رہی اور 14 اکتوبر کو زندگی کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کریتیکا کے خاندان نے اس کی آخری رسومات ادا کیں اور 15 اکتوبر کو کریتیکا کو دفنا دیا، دو ہفتے بعد اس کے والدین نے قبر کے کھلنے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اس شکایت پر پولیس اور سرکاری حکام نے کارروائی کرتے ہوئے قبر کشائی کر کے سر کے غائب ہونے کی تصدیق کی۔قبر کشائی اور جانچ کے دوران پولیس کو استعمال شدہ دستانے اور ایک ٹارچ بھی ملی ہے، پولیس کی جانب سے اس واقعے میں دشمنی کے شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کا سر جادو ٹونے کرنے والوں کی جانب سے بھی غائب کیا جا سکتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…