لاہور(این این آئی)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی۔ تھانہ صدرکامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی ہے تاہم رپورٹ میں عمران خان کیکنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سادھوکی میں رہنمائوں کے خطاب کے بعدلانگ مارچ کامونکی کی جانب روانہ ہوا، شام سوا پانچ بجے خاتون اینکر صدف ایک کنٹینرکی کوریج کی کوشش کرتے ہوئے گرگئیں، خاتون کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔