جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں، فیصل واوڈا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشدشریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ

ارشدشریف سے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی جس فارم ہاؤس کی بات ہورہی ہے وہ نیروبی سے بھی 2گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔صحافی ارشد شریف کے کینیا میں میزبان وقار سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ وقار میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، نہ پی ڈی ایم میں جارہا تھااور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچالوں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ بھیڑبکری نہیں ہوں جوضمیرکے مطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے اسی فوج کیساتھ کام کرنا ہے، جولوگ عمران خان کو یہاں لیکر آئے،اس کا انہیں فائدہ نہیں ہونا، میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ دیر نہیں رکوں گا،ابھی ذمہ داری سے چل رہا ہوں، عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا،عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہاہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا۔تحریک انصاف کے سابق رہنما نے جنرل الیکشن 2018 سے متعلق کہا کہ کوئی کہے کہ اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…