منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کا سٹاک مارکیٹ میں سٹہ،تحریک انصاف کادانیال عزیز کو چیلنج

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی رہنما دانیال عزیز کی طرف سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے کوئی پیسہ سٹاک ایکسچینج میں نہیں لگایا . سابق حکومت نے سٹاک ایکسچینج میں پیسہ لگا کر جوا کھیلا . موجودہ حکومت نے کافی پیسہ وہاں سے نکال لیا ہے ۔ منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور صوبائی وزیر مشتاق غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیز نے خیبر پختون خوا حکومت پر بے بنیاد الزام لگایا ہے دانیال عزیز نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے حکومت کا کوئی پیسہ سٹاک ایکسچینج نہیں لگایا گیا نیشنل بینک. بینک آف خیبر. سمٹ بینک میں ہمارا پیسہ انوسٹ ہے سابق حکومت نے صوبے کا پیسہ سٹاک ایکسچینج میں لگا کر جوا کھیلا اور موجودہ حکومت نے کافی پیسہ وہاں سے نکال لیا ہے اسد عمر نے کہاکہ امید ہے کہ دانیال عزیز جواب دینگے سارا تماشا عوامی مسئلے سے توجہ ہٹانے کےلئے لگایا جارہا ہے ڈیزل پر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس لگایا گیا حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی تھی پاکستان کے صنعتکار زوال کا شکار ہیں ملک میں ایکسپورٹ کم ہورہی ہے مزدور کو روز گار نہیں مل رہا ہے قرضوں پر قرضے لئے جارہے ہیں حکومت نے عوام کی گردن پر پاﺅں رکھ دیا ہے نواز شریف بھارت میں ساڑھیاں بھجوا رہے ہیں نواز شریف کے بیٹے کو بھارتی صنعتکاروں سے ملوایاجارہاہے پاکستان کو بھارت کی منڈی بنایا جارہا ہے لگتا ہے عمران خان خان جب تک سڑکوں پر نہیں آئیں گے عوام کے مسئلے حل نہیں ہونگے انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے پیسے کا دیکھ بھال کر استعمال کررہی ہے اطلاعات تک رسائی کا نظام ہم لیکر آئے ہیں پنجاب حکومت ہمت کر ے اور اطلاعات تک رسائی کا قانون لیکر آئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…