پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے جیسے تحریک انصاف کا جلوس وفاقی دارالحکومت کے طرف بڑھ رہا ہے اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو جانے والے تمام غیر روائتی رابطے آج سے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردئے جائیں۔اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ نشانے باز مارگلا ہلز اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کردئے جائیں گےتاکہ کوئی بھی کرمنل داخل نہ ہوپائے۔

روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق سیکیورٹی کے سخت اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کے بعد کئے جارہے ہیں آڈیو میں اسلام آباد کے باہر اسلحہ جمع کرنے کے خدشے کے تحت کئے جارہے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق ماہر نشانہ باز اہلکاروں کو پہلی مرتبہ تعینات کیا جارہا ہے۔ آڈیو لیک کی وجہ سے اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے اسلام آباد میں موجود سفارتکار بھی خوف میں مبتلا ہے اور انہیں نے اس کا اظہار سیکیورٹی حکام سے کیا ہے۔ علاوہ ازیں ریڈ زون ایریا کی آبپارا تک کے علاقے تک توسیع کو سراہا ہے۔اس سلسلے میں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہر قسم کے املاک کے تحفظ کے سخت اقدام کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس اور ایف سی کو ہدائت جاری کی ہیں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہا جائے۔انہوں نے تعینات کئے گئے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ہدایات جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…