گجرات (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پْل گرگیا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا میں گرگئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے جن میں سے 60 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق 100 افراد اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔