اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ سے لاہور سمیت متعدد شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بند ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ مریدکے سے گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہوا، جہاں شہر کے مرکزی گوندلانوالہ چوک میں عمران خان سمیت پارٹی قائدین کے خطاب کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کامونکی جاتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی جس کے بعد لانگ مارچ ختم کر دیا گیا جو (آج)پیر کو کامونکی سے شروع ہوگا ۔