لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی صدف نعیم کے شوہر نعیم کا کہنا ہے کہ آج بچوں نے صدف کو منع کیا کہ ماما آج کام پر نہ جائیں، بچوں نے کہاکہ آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا کہ آج جانا ضروری ہے، ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔ صدف نعیم کے دو بچے ہیں، بیٹی اکیس سال اور بیٹا 15 سال کا ہے۔