بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر نے دعویٰ کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری رہا، کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر

نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔ اس بارے میں خاتون کے ساتھی رپورٹر کا کہنا ہے کہ صدف کی شہادت کنٹینر سے گرنے سے نہیں بلکہ کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے ہوئی، رپورٹر افضل سیال نے کہا کہ صدف عمران خان کا انٹرویو کرنے کے لئے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں، صدف نے کنٹینر کے دروازے کا ہینڈل پکڑ لیا تھا، تاہم گارڈ نے انہیں دھکا دے دیا، جس پر وہ آہستہ آہستہ حرکت کرتے کنٹینر کے پہیوں تلے آ گئیں۔ دوسری جانب حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثے کے بعد عمران خان خود بھی کنٹینرسے نیچے اترآئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آگئی۔حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا۔حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور پیر کوکامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں اتوار کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ اپنے مارچ کے دوران پیش آنیوالے اندوہناک حادثے جسکے نتیجے میں چینل5کی رپورٹرصدف نعیم ہم سے جداہوگئیں پر نہایت رنج و الم کا شکارہوں۔

انہوں نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اپنا غم بیان کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں،ہم نے اپنا مارچ اتوارکیلئے منسوخ کردیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، گزشتہ روز ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔فواد چوہدری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا غریق رحمت کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…