منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی میں دو برطانوی صحافی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی میں دو برطانوی صحافیوں اور ان کے ایک مترجم کو غیرقانونی مسلح گروپ کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔وائس نیوز کا کہنا ہے کہ ان کے دو صحافیوں جیک ہنراہان اور فلپ پنڈلیبری اور ان کے ایک مترجم پر ترکی کی ایک عدالت نے ’دہشت گرد تنظیم کے لیے کام کرنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ان تینوں افراد کو جمعرات کو پولیس نے ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارباقر سے حراست میں لیا تھا۔شعبہ نیوز کے سربراہ کیون سٹکلف نے ان الزامات کو بے بنیاد کو غلط قرار دیا ہے۔وائس نیوز کے مطابق یہ تینوں افراد علاقے میں پولیس اور کرد جنگجوؤں کے درمیان تصادم کی فلم بندی کر رہے تھے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوئے ہیں۔صحافیوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کو ان کے ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر ان پر ایک فوجی اڈے کی بغیر اجازت فلم بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا کیمرہ اور کمپیوٹر بھی تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی ہے۔بی بی سی کے ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ان افراد سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پی کے کے یا شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے رکن ہیں۔ تاہم انھوں نے ان الزامات کی تردید کی۔کیون سٹکلف نے بتایا ہے کہ ’آج ترک حکومت نے دھمکانے اور کوریج کو سینسر کرنے کی کوشش میں وائس نیوز کے تین صحافیوں کے خلاف ’دہشت گرد تنظیم کے لیے کام کرنے ‘ کے بے بنیاد اور غلط الزامات لگائے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا: ’وائس نیوز شدید ترین انداز میں ہمارے رپورٹروں کو خاموش کرنے کی ترک حکومت کی کوشش کی مذمت کرتی ہے جو خطے سے اہم کوریج فراہم کر رہے تھے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…