بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان ایماندار آدمی، آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا،فیصل واوڈا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں، لانگ مارچ کی آڑ میں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ

پارٹی کی طرف سے تماشا کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی، کچھ پارٹی رہنما النگے،تلنگے ہیں، 12 سے 15 سال سے صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں، علی زیدی نہیں چیئرمین جواب مانگیں گے تو ان کو جواب دوں گا، عمران خان کی وجہ سے ہی مجھے ووٹ پڑے تھے، مجھ سے جواب لینے کے لیے علی زیدی کو 20 ہزاردفعہ پیدا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، دنیا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا جنرل باجوہ غدار ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سائفر پڑھا نہیں نہ اسے دیکھا ہے، میں کابینہ میں نہیں تھا اس لیے سائفر نہیں دیکھا، عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین کو اس حوالے سے بھروسہ کروایا گیا، پارٹی کے اندر کچھ سانپ میرے لیڈر کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے تھے، انہوں نے ہی اداروں کے درمیان مِس انڈراسٹینڈنگ کرائی، میٹنگ میں عمران خان کے منہ پرکہا آپ کے اردگرسانپ بیٹھے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ سانپ سازشی عناصر نے جہانگیر ترین کو ہٹایا، یہ وہ کمزور سانپ ہے جو اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ نہیں کر سکے، ایک کروڑ گھروں کی بات انہی سانپ نے کی تھی۔ ایک سانپ نے جھوٹ کہا انہیں وزیراعظم کی آفرکی گئی، میں توخان صاحب سے اپنی وفاداری بتا رہا ہوں،

میں نے یہ کہا ہم نے پرامن احتجاج ہمیشہ کیے، میں نے کہا سازشی عناصراس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس میں کیا غلط بات ہے، دو دن پہلے قوم کے بیٹے کو سازش کے ذریعے مارا گیا۔پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ می ں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے، اپنے چیئرمین کو ایڈوائزدینا میرا حق ہے، لانگ مارچ کرنا آئینی حق ہے، لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق ابھی میرا پارٹی میں اسٹیٹس ہی کلیئرنہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت اور اداروں کو آمنے سامنے نہیں آنا چاہیے، عمران خان ہمیشہ پرو آدمی تھے، اچانک کیا ہوا، درمیان میں لوگوں نے یہ گند کرایا، اپنے چیئرمین کو صحیح بات بتانا میری ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…