جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے میر جعفر اور میر صادق نے مل کر گرائی، عمران خان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے، یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، آج میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں،میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے،

آزادی کے بعد دوسرا اہم مرحلہ انصاف ہے، سارے ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ یہ ہے وہاں زرداری اور نوازشریف بیٹھے ہیں۔صرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا حکومت پرتنقید نہیں کررہا تھا یہ پاکستانی عوام تھے، لندن میں بیٹھے لوگ ہمارے خلاف ٹرینڈ چلاتے رہے لیکن امپورٹڈحکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کارکنان اور لاہور بار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے، چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے، سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں۔اب پاکستان کی تاریخ کاسب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے، یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلہ آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے مجبوری میں شرکت کی، ہم نے یہ شرکت اس لیے کی کہ ہم غلام تھے، ہم نے روس سے تیل لینے کا فیصلہ کیا لیکن ہمارے بعد یہ غلام آگئے جنہیں امریکہ کا ڈر تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد دوسرا اہم مرحلہ انصاف ہے، سارے ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ یہ ہے وہاں زرداری اور نوازشریف بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائیجریاکے پاس سب سے زیادہ تیل ہے مگر چوروں کے باعث وہ تباہ ہوگیا، جب تک قانون کی حاکمیت نہیں ہوتی ترقی نہیں ہوتی، اس لئے یہ کہتا ہوں کہ اگراین آراودوں گاتوملک تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف راہ حق پر کھڑاتھا،

وہ ملک چھوڑ کر اس لیے نہیں گیا کہ اس کی جان چلی جانی تھی، اسے اصل خوف یہ تھا کہ اس کی آواز بند ہو جانی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے دکھایا،زندہ معاشرہ اور مرے ہوئے معاشرے میں کیا فرق ہوتا ہے، انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا انسانی تاریخ میں انقلاب آرہا ہے،

امریکہ میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرسکتا وہ میڈیا پر بات نہیں آتی، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں لیکن مغربی میڈیا میں ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے، جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے دکھایا، ہر شہری جس کے پاس موبائل فون ہے اس کی آواز ہے، یہ جمہوریت کی خالص ترین شکل میں ہم جارہے ہیں۔

لندن والے پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتے ہیں لیکن وہ ٹرینڈ نہیں چل سکتا، حکمرانوں نے 1100 ارب روپے معاف کروا لئے، انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے ناانصافی کا مقابلہ کرو،آج سے جدوجہد حقیقی آزادی کا جہاد ہے سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، آج میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے، پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلا ء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…