بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی لانگ مارچ , پولیس کو پہلی بار پیپر بال گنز مل گئیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بدامنی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں پہلی بار پیپر بال گن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپر بال گن مشتبہ افراد کے جسموں پر انمٹ سیاہی یا رنگ چھوڑے گی جس سے ان کی شناخت کی جائے گی اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔اسلام آباد پولیس کو 17 پیپر بال گنز، 4 ہزار پیپر بالز بھی دے دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی قیادت میں خود کرونگا، یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اسکا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، لاہور کے لبرٹی چوک سے عوام کے جم غفیر کے ہمراہ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور پر امن لانگ مارچ ہوگا، تاہم خدشہ ہے کہ یہ لوگ لانگ مارچ میں گڑبڑ کراسکتے ہیں، ہم اسلام آباد میں کسی سے لڑائی نہیں کرنے جا رہے، کوئی قانون نہیں توڑینگے اور نہ ہی ہمیں ریڈ زون میں جانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…