پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں خوردنی

تیل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.4 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں 81897 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 76982 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔اگست میں ملک میں 39845 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست میں ملک میں 38713 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔جولائی اوراگست میں ملک میں 229133 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214950 میٹرک ٹن تھی۔ماہ اگست میں ملک میں 110061 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 109334 میٹرک ٹن تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…