بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا کھچڑی پک رہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے پر سوالات اٹھا دیئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا کھچڑی پک رہی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک رہا ہے؟

اب کیا کھچڑی پک رہی ہے،اان کے ساتھی سینئر رکن عمران اسمٰعیل نے ای سی پی پر مخالفین پی ڈی ایم کی ذیلی‘ تنظیم ہونے کا الزام لگایا اور تحریری حکم جاری کرنے میں تاخیر کو ’شرمناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تاحال حتمی فیصلہ جاری نہ کرنا بدیانتی ہے کچھ تو گڑبڑ ہے جو اتنی دیر کی جارہی ہے۔عمران اسمٰعیل نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر لندن یا بلاول ہاؤس سے تحریری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ای سی پی کے تحریری حکم نامے پر بینچ کے پانچوں ارکان کے دستخط ہونا باقی ہیں، کیونکہ ان میں سے ایک بیماری کی وجہ سے موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے عمران کی نااہلی کی مدت پر ابہام پیدا ہوا۔فیصلے کے جاری کردہ حصوں میں عمران کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 اور 173 کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 63(1)(پی) کے تحت نااہل قرار دینے کا ذکر کیا گیا ۔آئین کا آرٹیکل 63 (1) (پی) کہتا ہے کہ کوئی رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کے لیے اہل نہیں ہوگا۔قانونی ماہرین نے اس کی وسیع پیمانے پر تشریح کی تھی کہ عمران کو موجودہ قومی اسمبلی (این اے) کی مدت کے اختتام تک نااہل قرار دیا جائے گا تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ آرٹیکل 63(1)(پی) کے تحت عمران کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…