بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

انڈونیشیا میں کھانسی کی دوائی پینے سے ہلاک بچوں کی تعداد 133ہوگئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022 |

انڈونیشیا میں کھانسی کی دوائی پینے سے ہلاک بچوں کی تعداد 133ہوگئی

جکارتہ(این این آئی )انڈونیشیا میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد 133ہوگئی ہے۔انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں میں گردے کی تکلیف کے اب تک 241 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 133 بچے بیماری کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انڈونیشیا نے گزشتہ روز بچوں کی اموات کے بعد کھانسی کے تمام شربت اور کھانسی کے لیے استعمال ہونے والی ہر قسم کی مائع ادویات پر پابندی لگا دی تھی۔حکام کے مطابق کھانسی کے کچھ شربت میں مضر صحت اور زہریلے اجزا پائے گئے ہیں۔انڈونیشیا میں یہ پابندی عالمی ادارہ صحت کے جاری الرٹ کے بعد لگائی گئی جس میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افریقی ملک گیمبیا میں 70 بچوں کی اموات کا تعلق بھارت سے آنے والے کھانسی کے شربت سے ہے۔جن میں مضر صحت اجزا کا استعمال ہوا ہے جو بچوں میں گردوں کی بیماری کا سبب بن رہے ہیں، معاملے سے متعلق عالمی ادارہ صحت اور بھارتی حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…