منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے وزرائے اعلی نے اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دیدیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)خیبر پختونخوا ہ اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین عمران خان کو دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،

دونوں وزرائے اعلی نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا کہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں بیشتر رہنمائوں نے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے زیادہ ضروری اسمبلیاں تحلیل کرنا ہے، لانگ مارچ کا مقصد بھی نئے الیکشن ہیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو نئے الیکشن خود بخود ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھاکہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ الیکشن کمیشن کیا فیصلہ سنائے گا، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا نتیجہ کیا آنا ہے، کل رات تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایا تھا، میں نے سب کو بتا دیا تھا کہ مجھے ڈس کوالیفائی کر دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے اور نواز شریف کو ایک طرف دکھایا جا رہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، نواز شریف اس ملک کا بڑا مجرم ہے، سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، 25 مئی کو پولیس نے بے گناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کروائے گئے، شہباز گل کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کروائے گئے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…