بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ، ملک کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد/سنگاپور (آن لائن) ملک کے لیے بڑی خوشخبری ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ قانون پر مزید عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس گزشتہ روز سنگاپور میں

صدر راج کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا اور حکام کی جانب سے بڑی محنت کے بعد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے حوالے سے کمزور پر قابو پاتے ہوئے 34 نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سیباقاعدہ طور پر نکال دیا گیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو اس پیش رفت پر خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی ۔پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالی کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے ۔عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے ۔فاٹف میں شامل ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ۔ شہبازشریف نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزارت خارجہ ، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک پیش کرتا ہوں ۔افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک دیتا ہوں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں ۔حکومت کی اتحادی جماعتوںاور قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں

جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا ۔الحمداللہ! وزیراعظم نوازشریف کی طرح ایک بار پھر پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ’این آراو‘ کی تہمتیں برداشت کرکے قومی مفاد کی خاطر اپوزیشن میں بھی ہم نے اس معاملے پر پورا تعاون کیا۔ہم نے ہمیشہ قومی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دی،

یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج یہ کامیابی عطا فرمائی ۔گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، ان شائ￿ اللہ ۔آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی، ا شائ￿ اللہ۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان میں لکھا کہ پاکستان کے عوام کو مبارک ہو۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باقاعدہ طور پر نکال دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…