بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل چین نے پاکستان کے خلاف بھارتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022 |

سنگاپور(این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے اہم اجلاس سے چند روز قبل چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو بدنام کرنے کے بھارتی ہتھکنڈے کو ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی 2 سالہ صدارت کے تحت ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں ہوا۔اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہنے کے بعد

رواں ہفتے پاکستان کا نام بالآخر گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں ڈالنے پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب 18 اکتوبر کو بھارت نے شاہد محمود کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، 2016میں امریکا نے شاہد محمود کو لشکر طیبہ کا مالی سہولت کار قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ 19 اکتوبر کو بھارت نے ایک بار پھر لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تجویز دی تھی تاہم چین نے مزاحمت کرتے ہوئے بھارتی سفارشات کو ناکام بنادیا۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس طرح کے گروپ پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بھارتی کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے بھارتی اقدام کا مقصد تحریک طالبان پاکستاناور بلوچستان لبریشن آرمی کو حاصل بھارتی سرپرستی سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اور پاک چین اقتصادی تعاون کو تباہ کرنے کیلئے چینی اہداف پر بھی حملہ کررہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیا لیکس کے ذریعے بھارت کی جانب سے یہ مہم شرپسندی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے سرکاری لیکس کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد،

من گھڑت اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا ہو۔بیان میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے بہتر اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں

بھارت کی جانب سے پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں پر شکوک و شہبات پیدا کرنے اور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے جون 2022 کے اجلاس میں اتفاق کیا تھا کہ پاکستان نے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کے تمام بنایدی ضروریات کو پورا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…