جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بی آر ٹی پشاورنے 5نئے روٹس فعال کرنے کا اعلان کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بی آرٹی پشاور نے شہر میں5 نئے روٹس فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان ٹرانس پشاورصدف کامل کے مطابق نئے روٹس میں شاہ عالم تا ملک سعد چارسدہ روڈ ایکسپریس روٹ، چمکنی تا ملک سعد براستہ رنگ روڈ، پبی تا ملک سعد براستہ چمکنی، مال آف حیات آباد تا فیز 6

براستہ فیز 1 اور ریگی ماڈل ٹاون تا امن چوک شامل ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ شاہ عالم تا مال آف حیات آباد ایکسپریس روٹ فعال کیا جائے گا جس سے موجودہ رش میں بھی بہت حد تک کمی ہو گی۔ فیز 6 ٹرمینل سے مال آف حیات آباد تک کے روٹ میں 16 سٹاپس شامل کئے گئے ہیں۔چمکنی تا ملک سعد شہید براستہ رنگ روڈ روٹ 19 سٹاپس پر مشتمل ہو گا۔ پبی روٹ سے ملک سعد شہید کا روٹ 23 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس میں 16 سٹاپ شامل ہوں گے۔ نئے روٹس میں ریگی ماڈل ٹاون سے تہکال پایاں کا روٹ 12کلو میٹر کا ہے جس میں 15 سٹاپس شامل ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ نئے روٹس کے اجرا سے مزید شہریوں کو بی آر ٹی سروس سے بہتر طور پر مستفید ہونے کا موقع ملے گااور شہروں کو سفری سہولیات میں آسانیاں میسر ہوگی ۔ ترجمان ٹرانس پشاورصدف کامل کے مطابق نئے روٹس میں شاہ عالم تا ملک سعد چارسدہ روڈ ایکسپریس روٹ، چمکنی تا ملک سعد براستہ رنگ روڈ، پبی تا ملک سعد براستہ چمکنی، مال آف حیات آباد تا فیز 6 براستہ فیز 1 اور ریگی ماڈل ٹاون تا امن چوک شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…