جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

اس بار پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں بلکہ صفایا ہو گا جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، منظور وسان کی پیش گوئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں بلکے صفایا ہو گا۔

جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈائون ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11سو ارب اور 162ارب روپے کا حساب مانگ رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آٹ کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…