بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے اہم وکٹ گرا دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل سے پاک سر زمین پارٹی لائرز فورم سندھ کے صدر سینیئر قانوندان محمد ابراہیم ابڑو نے سندھ اسمبلی میں اہم ملاقات کے بعد پاک سر زمین کے دیگر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ایس پی سندھ لائرز فورم کے صدر ایڈووکیٹ ابراہیم ابڑو نے

پاک سر زمین پارٹی لائرز فورم کے عہدیداراں ایڈووکیٹ خالد امین عباسی، ایڈووکیٹ غلام رسول ڈاہری، ایڈووکیٹ محمد ارشد ، ایڈووکیٹ منصف کھوسو، ایڈووکیٹ سہیل کھوسو، ایڈووکیٹ مدثر حسین ، ایڈووکیٹ جی ایچ دستگیر چانڈیو، ایڈووکیٹ صلاح الدین ابڑو کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی آئی ایل ایف کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ، انور کمال، ایڈووکیٹ ماہجبین و یگر بھی موجود تھے۔ شمولیتی پروگرام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ عوام کی عوام سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے امن امان کی صورتحال خراب ہے کراچی کے شہرے اسٹریٹ کرمنل کے رحم و کرم پر چھوڑے ہوئے ہیں اتنے مسائل کے باوجود سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلوایا جارہاہے ہمیں میڈیا کے ذریعے آکر سندھ کے مسائل اجاگر کرنے پڑتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا نوری آباد میں افسوسناک حادثہ ہوا ہے سندھ کے محکمے تباہ ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہائی ویز پر ایک بھی ٹراما سینٹر نہیں بنایا جس سے حادثے کے زخمیوں کو بچایا جا سکے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ نے اپنا حلقہ بچانے کیکئے دیگر کئی شہروں کو ڈبویا سندھ میں سیلاب متاثرین پریشان ہے بلاول زرداری بیرونی ممالک کے دورے کرے میں مصروف ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ایس پی لائرز فورم سندھ کے صدر محمد ابراہیم ابڑو کو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتا ہوں

اس حقیقی آزادی کی جنگ میں وکلا کا اہم کردار ہے ہر روز ملزم آزاد ہورہے ہیں منی لاںڈرنگ کے کیس ختم ہورہے ہیں تو دوسری جانب عمران خان جے خلاف جھوٹیکیسز بنائے جارہے ہیں ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ایک بزرگ ایوان بالا کے ممبر اعظم خان سواتی کو ایف آئی نے گرفتار کیا گیا ہے جس کی مزمت کرتے ہیں اس زیادہ ہم نے فاشسٹ دئور ہم نے نہیں دیکھا جتنا پی ٹی آئی کو عوام سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے پارٹی انتی مضبوط ہورہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا مہںگائی عروج پر ہے امپورٹڈ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ ہماری مارچ روکنے لئے 41 کروڑ مختص کئے گئے ہیں تاکہ شیل خرید کر عوام پر استعمال کئے جائیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا چند دنوں میں جہاد کا بگل بجنے والا ہے حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے پاکستان کی عوام تیار ہیسب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت سندھ کو ہے۔ پیپلزپارٹی نے سندھک ے عوام کو غلام بنایا رکھا ہے

عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے سندھ میں نہ تعلیم بہتر ملتی ہے نہ ہی صحت کی سہولیات میسر نہیں امن امان کی صوتحال دن بہ دن خراب ہوتی جاری ہے۔ حلیم عادل شیخ کراچی کو ٹارگیٹ کلرز کے حوالے کر دیا گیا نو ماہ کی بچی کو بھی ڈاکائوں نے قتل کردیا کچے میں شہروں کو اغوا کر کے رکھا جارہا ہے پولیس امن امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے آئی جی سندھ ستو پی کر سو رہے ہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی ویسی ہی پ پ ورکر بنے ہوئے ہیں ،

ایسے بدتر حالات کے باوجود سندھ کی پولیس کو اسلام آباد کیوں بھیجا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا گزشتہ روز ایک وزیر نے عمران خان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی وہ مںسٹر خود منشیات فروش ہے ہم نے کبھی کسی پر ذاتی حملے نہیں کئے۔ مںسٹر فار سسٹم ٹپی سے شرجیل تک بنے لاکھوں ٹینٹ راشن بیگ کس کو دیئے گئے ہیں روز منسٹر فار سسٹم آکر جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں چند ماہ بعد عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے سب کیس چوروں کے جو ختم کئے گئے ہیں واپس کھولیں گے چوروں کو جیل بھیجیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں ڈینگی بے قابو ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں سندھ حکومت کے ادارے غائب ہیں متاثرن امداد سے بھی محروم ہیں کروڑوں روپے بجٹ ہڑپ کئے جارہے ہیں۔ پورے ملک سیلاب آیا وزیراعظم روز بھیک مانگنے بیرون الممالک جاتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان کا یہ گناہ تھا کہ انہوں اسلامی فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی عمران خان نے رحمت العالمین ادارہ بنایا، ناموس رسالت پر بات کی نوجوانوں کو قرضے دیئے ، صحت کارڈ دیئے، پرائی جنگ میں اپنے اڈے دینے پر ابسلوٹلی ناٹ کہا ملک کی معشیت کو بحال کروایا قوم کے لئے روس سے سستا پئٹرول خریدنے کی بات کی یہ سب عمران خان کے گناہ ہیں جس کے بنا پر ان کے خلاف سازش کی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا اگر اعظم سواتی پر مقدمہ بنایا گیا ہے تو نواز شریف شہباز شریف و دیگر پر بھی مقدمہ بننا چاہیے جنہوں نے نام لیکر اداروں کو بدنام کیا۔ حلیم عادل شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا آدیو لیکس کے بعد الیکشن کمیشں اخلاقی طور پر سیٹ پر رہنے کے لائق نہیں رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پی ایس پی سندھ لائرز فورم کے سابقہ صدر محمد ابراہیم ابڑو نے کہا آج میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے ملک میں حقیقی آزادی عمران خان ہی لا سکتے ہیں اس مشن میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ عمران کے نظریہ کو دیکھ کر آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ عمران خان کی جدوجہد سے حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔ پی ٹی آئی ایل ایف کے رہنما ایڈووکیٹ انور کمال ہم پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تمام وکلا دوستوں کو ویلکم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…