منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مصر میں محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2015 |

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے الیکشن کمیشن نے محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نیوز کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے سربراہ ایمن عباس نے بتایا کہ انتخابات کا انعقاد مختلف مرحلوں میں کیا جائے گا۔پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار یکم ستمبر سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 12 دن مقرر کیے گئے ہیں۔پارلیمانی انتخابات میں 17 اور 18 اکتوبر کو بیرون ملک مقیم لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ مصر میں پہلے مرحلے پر 14 صوبوں میں 18 اور 19 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں دارالحکومت قاہرہ سمیت 13 صوبوں میں 22 اور 23 نومبر کو پولنگ ہوگی۔مصر میں 2011 کے عوامی انقلاب کے بعد انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کو جون 2012 میں عدالت نے کالعدم قرار دے دیا تھا جس کیبعد سے ملک میں عوام کے حقیقی نمائندہ ایوان کا وجود نہیں۔مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے 2013 میں فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے اور بعد ازاں خود صدارت سنبھال لینے کے بعد ملک میں ہونے والے یہ پہلے پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کا انعقاد رواں سال مارچ میں ہونا تھا لیکن مصر کی سپریم کورٹ کی جانب سے بعض انتخابی قوانین کو غیر آئینی قرار دینے کے باعث انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…