منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وطن کو بچایا، قریب تھا معاشی تباہی کے بعد ریاست پاکستان سے ہاتھ دھو بیٹھتے، مولانا فضل الرحمان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آپ کی حکومت میں قوم کو کیا ملا؟ قریب تھا معیشت کی تباہی کے بعد ہم پاکستان کی ریاست سے ہاتھ دھو بیٹھتے، الحمد اللہ ہم نے وطن عزیز کو بچانے کیلئے تین سال جنگ لڑی۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،

انہوں نے کہا کہ عجیب آدمی سے واسطہ ہے، آپ (عمران خان) کی حکومت میں قوم کو کیا ملا؟ پاکستان معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ اور قریب تھا کہ معیشت کی تباہی کے بعد ہم پاکستان کی ریاست سے ہاتھ دھو بیٹھتے، الحمد اللہ ہم نے تین سال اس وطن عزیز کو بچانے کے لیے، تمہارے ہاتھوں سے بچانے کے لیے، بین الاقوامی یہودی لابی سے بچانے کے لیے، بین الاقوامی سازش سے بچانے کے لیے جنگ لڑی۔مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کہتے ہو کہ مجھے اقتدار سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی، میں کہتا ہوں، نہیں! تمہیں اقتدار میں لانے کے لیے سازش کی گئی، اور ہم نے اس سازش کو ناکام بنایا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کا اپنا صدر مملکت گزستہ روز بیان دے رہا تھا کہ سازش کی تو کوئی بات نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ آپ (عمران خان) امریکا کی پشت پناہی میں آئے، بین الاقوامی سازش کی بنیاد پر آپ کی فنڈنگ ہوئی ہے، اسرائیل اور بھارت سے آپ کی فنڈنگ ہوئی ہے، پاکستان کے بین الاقوامی دشمنوں نے آپ کو فنڈنگ دے کر پاکستان کا حکمران بنایا اور آج الیکشن کمیشن نے آپ کی وہ چوری دنیا کے سامنے طشت ازبام کر دی، دنیا کو پتا چل گیا کہ آپ کے پیچھے پیسہ دینے والا کون تھا،مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کس سے بات چھپاؤ گے، کس سے اپنی حقیقت چھپاؤ گے، معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،

تم نے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہاتھوں بیچا، اور یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ آپ کی پارٹی کے سینئر لوگوں نے جلسہ عام میں کہا کہ ہم سے سب کچھ چھنوا لیا گیا ہے، لکھوایا نہیں گیا، اسی لکھوانے کے لیے تمہیں اقتدار میں لایا گیا۔انہوں نے کہاکہ جب باہر کا پیسہ پاکستان میں آیا اور چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ لایا جو امریکا کے لیے قابل قبول نہیں تھا،

آپ (عمران خان) کو لایا گیا، آپ نے اس منصوبے کو جام کرکے رکھ دیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کا محور ایک ہی بات تھی کہ اگر کوئی سی پیک کا حامی ہے تو وہ امریکا دشمن ہے، اگر سی پیک کا کوئی مخالف ہے تو وہ امریکا کا دوست ہے، تم نے سی پیک منصوبے کو جام کر دیا۔انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے تمام میگا پروجیکٹس روک دیے، ترقی کا سفر رک گیا، اور آپ کہتے ہیں کہ میں تو امریکا کے خلاف جلسے کر رہا ہوں، تم نے سب کچھ امریکا کیلئے کر دیا تھا،

ہم نے اس ملک کو آپ سے چھڑایا، کسی نے سازش نہیں کی، سن لو فضل الرحمن میدان میں تھا، اور اس کی تحریک نے تمہیں اقتدار کی کرسی سے ہٹایا۔انہوں نے کہاکہ سیاست کو غیر سنجیدہ بنانا ان کا کام ہے، تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنا مذاق نہیں تو اور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تھوکا ہوا چاٹنا یہی عمران خان کی سیاست ہے، ایک طرف پارلیمنٹ غلط ہے اور اس میں نہیں بیٹھتا، اور دوسری طرف وہ کہتا ہے کہ تمام حلقوں کا خود الیکشن لڑوں گا۔پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک طرف پارلیمنٹ سے استعفے دیے ہوئے ہیں، اور دوسری طرف عدالت میں جا کر کہتے ہیں کہ ہم نے استعفے نہیں دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…