جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

بیٹی کو اغوا کیا گیا، مرضی سے نہیں گئی دانیہ شعیب کے والدین کا موقف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)لائنز ایریا جیکب لائن سے 13 سالہ دانیہ شعیب کے مبینہ اغوا کے معاملے میں 6روز گزر گئے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔دانیہ شعیب کے والدین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی یاد میں سارا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے،

ہماری بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے پولیس بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایاکہ علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر شواہد سے بھی مدد مل رہی ہے، جلد کامیابی حاصل ہوگی۔والدین نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بیٹی اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ نہیں جا سکتی، گھر میں بڑی انڈر اسٹینڈنگ والا ماحول ہے۔انہوں نے کہاکہ 6روز سے سارا خاندان پریشان ہے، ہم خود بھی مسلسل بچی کو ڈھونڈ رہے ہیں، ہماری وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ سمیت تمام اداروں سے گزارش ہے بیٹی کو ڈھونڈنے میں کردار ادا کریں۔والدین نے اپیل کی کہ عوام الناس میں کسی کو بھی دانیہ شعیب کے متعلق علم ہوتو آگاہ کریں۔دوسری طرف پولیس نے ٹیکنیکل انداز میں کیس پر کام شروع کر دیا ہے، پولیس حکام نے بتایاکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ آپریشن اور انویسٹگیشن پولیس دیگر اداروں کی مدد سے دانیہ شعیب کو تلاش کر رہے ہیں، پولیس ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے لڑکی کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر شواہد سے بھی مدد مل رہی ہے، جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…