کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرادی، ایم کیوایم رہنما شہاب امام تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما شہاب امام نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔شہاب امام نے پی ٹی آئی رہنما
علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے کراچی سمیت سندھ کومتبادل پلیٹ فارم دیا۔انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ ایک اور اربن سندھ دوسری جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے، ابھی نہیں توکبھی نہیں والی صورتحال ہے۔انھوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان اورماں بہنوں سے درخواست ہے آئیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سربراہ ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پٹاخہ نہیں پھاڑسکتے ایمٹی دھماکے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں، برسوں سے بلاوجہ کریڈٹ لے رہے ہیں۔کل کہہ رہے تھے امریکا ایٹمی دھماکے پر دباؤ ڈال رہا تھا تو انہوں نے ایبسو لوٹلی ناٹ کہا تھا، ان کے بیان پر اب غصہ نہیں ہنسی آتی ہے۔۔۔ معلوم نہیں وہ کس سے شکایت کر رہے تھے۔



















































