جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ صرف عمران خان کو نکالنا چاہتے تھے اب یہ کام نہیں کرنا چاہتے، ہمیں حکومت دیں ہم چلا کر دکھاتے ہیں، اہم حکومتی اتحادی نے مطالبہ کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے سپیکر قومی سے استدعا کی کہ جو وزراء سوالات کے جوابات نہیں دیتے اور اجلاس میں نہیں آتے ان کے خلاف رولنگ دیں،اجلاس میں سوالات کے جوابات نہ ملنے پر اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا حکومتی اتحادی خالد مگسی نے کہا کہ

یہ حکومت صرف عمران خان کو نکالنا چاہتے تھے اب یہ کام نہیں کرنا چاہتے یہ وزراء استعفیٰ دیں ہمیں حکومت دیں ہم ان کو چلا کر دکھاتے ہیں قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا گیا کہ پوری دنیا میں 32 ہزار پاکستانی قید تھے حال ہی میں 19 ہزار قیدیوں کو رہا کروا کر واپس پاکستان لایا گیا ہے۔رواں ماہ بھارت سے 21 قیدیوں کو واپس ملک لایا گیا ہے موجودہ دور حکومت میں ساڑھے تین ماہ کے دوران 10 ارب 53 کروڑ روپے ٹول ٹیکس اکٹھا کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا رکن جماعت اسلامی عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر وقفہ سوالات کی کتاب میں سوالات کے جوابات نہیں آئے۔اگر جواب نہیں دینے تو وقفہ سوالات کو ختم کردیا جائے۔ وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ کو ہی اس پر سخت کاروائی کرنی ہوگی۔کبھی کبھار مجبوری میں کوئی سوال کا جواب موخر ہو سکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتیں اور محکمہ جواب دینے کے پابند ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب نہ دینے والی وزارتوں کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ خستہ حال ہیروڈ کی حالت دیکھ کر ٹول ٹیکس دینے کا دل نہیں کرتاٹول ٹیکس اسی لیے لیا جاتا ہے کہ روڈ کی مرمت کی جائے اگر روڈ کی مرمت نہیں ہونی تو پھر ٹول ٹیکس کیوں دیں؟

رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ شیخ روحیل اصغر کی بات درست ہیوزارت کو بتانا چاہیے کہ ٹول کی رقم کہاں خرچ ہوتی ہیٹال ٹیکس اسی لیے اکٹھا کیا جاتا ہے کہ روڈ کی مرمت ہو سکیکی جگہ پر ٹال ٹیکس ابھی تک کمپیوٹرائز نہیں کیا گیاٹول ٹیکس کو کمپیوٹرائز کرنا چاہیے تاکہ قوم جان سکے کہ کتنی رقم اکٹھی ہوئی سوال کا جواب نہ دینے پر عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ بھاری بھرکم وزراء کی لسٹ ہے

لیکن کوئی نہیں آتا کوئی جواب نہیں دیتا تو وقفہ سوالات ہی ختم کریں ممبران دور دراز سے سوالات کے جوابات لینے آتے ہیں لیکن وزراء نہیں ہوتے سپیکر قومی اسمبلی پاور ڈویڑن کے جوابات نہ ملنے پر نوید قمر سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے پاور ڈویڑن کے ایک سوال کا جواب نہیں آیا وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ وزراء ایوان میں موجود ہیں وزیر توانائی نہیں ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے تمام وزراتوں کو جوابات دینے کیلئے رولنگ دے رکھی ہے

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ عبدالاکبر چترالی نے پارلیمنٹ کی بالادستی سے متعلق سوال کیا یہ کسی وزیر کا مسلہ نہیں یہ پارلیمنٹ کا مسلہ ہے سپیکر قومی اسمبلی نے سولات کے جوابات نہ ملنے پر وفاقی سیکرٹریز کو فوری طلب کرلیا اور کہا کہ جن محکموں کے جواب نہیں آئے وفاقی سیکرٹریز فوری آکر وضاحت کریں پارلیمانی سیکٹری حسین طارق نے کہا کہ پوری دنیا میں 32 ہزار پاکستانی قید تھے حال ہی میں 19 ہزار قیدیوں کو رہا کروا کر واپس پاکستان لایا گیا ہے

رواں ماہ بھارت سے 21 قیدیوں کو واپس ملک لایا گیا ہے ملک بھر میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز سے اکٹھے ہونے والے ٹول ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں موجودہ دور حکومت میں ساڑھے تین ماہ کے دوران 10 ارب 53 کروڑ روپے ٹول ٹیکس اکٹھا کیا گیا گیارہ اپریل سے 30 اپریل تک 1ارب 94 کروڑ 94 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا مئی میں 2 ارب 89 کروڑ 62 لاکھ، جون میں دو ارب 89 کروڑ 85 لاکھ روپے کا ٹول ٹیکس اکٹھا ہوا جولائی 2022 میں

دو ارب 78 کروڑ 94 لاکھ روپے ٹول ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوئے ہیں قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ اس وقت مختلف بھارتی جیلوں میں 461 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔پاکستان نے دونوں ممالک میں قیدیوں کی مشکلات میں کمی کیلئے میڈیکل ٹیموں کے تبادلے کی تجویز دے رکھی ہے۔قیدیوں کے لیے پاک بھارت مشترکہ جوڈیشل کمیٹی 2013 سے غیرفعال ہے۔پاکستان نے جوڈیشل کمیٹی فعل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔افغانستان میں اس وقت 47 پاکستانی شہری قید ہیں۔بھارت میں موجود قیدیوں میں 345 سویلین 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…