جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا عالمی اعزاز، اقوام متحدہ نے اہم ترین عہدہ سونپ دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لا ئن )اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم کانفرنس آف پارٹیز 27 (سی او پی) نے شہباز شریف کو اپنا نائب صدر بنانے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم کے نائب صدر ہوں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے، سی او پی 27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔وزیرِ اعظم آفس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کانفرنس آف پارٹیز کی نائب صدارت ملنا پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔مصر کے صدر السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سی او پی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعظم ناروے اور مصری صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔۔کانفرنس آف پارٹیز 27 کا اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔اجلاس میں عالمی ، حکومتی سربراہان ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور حل سے متعلق یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر موثر آواز اٹھائی تھی۔ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کوایس سی او تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم کی تجویز کی تائید کی گئی تھی۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…