جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری اسلام آبادپولیس اوراینٹی کرپشن حکام میں ٹھن گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)لائرز ونگ کی لیگل ٹیم نے درخواست دائر کی۔راولپنڈی کے سینئر سول جج کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی

جس میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثناء اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں، تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ روپوش ہیں جو کہ غلط بیانی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ جاری کردہ وارنٹ میں فیصل آباد کا ایڈریس ہے، رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، فوجداری سیکشن 76 کے تحت عدالت تفتیشی آفیسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم جاری کر سکتی ہے۔مسلم لیگ (ن)کی وکلا ٹیم نے درخواست میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کئے، اس لیے وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔وکلا نے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جاری کردہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کر کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دے۔درخواست کا جائزہ لینے کے بعد سینئر سول جج نے مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی۔وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیے کہ میں علاقہ مجسٹریٹ نہیں، سینئر سول جج ہوں، وارنٹ کی منسوخی کا اختیار اینٹی کرپشن کورٹ کو حاصل ہے۔درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے عدالت نے لیگل ٹیم کو حکم دیا کہ آپ طریقہ کار کے مطابق ملزم رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ ساتھ لگا کر درخواست دائر کریں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی وکلا ٹیم عدالت سے واپس روانہ ہو ئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب پر جعل سازی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ تھا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی سول عدالت نے کرپشن کیس میں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو راولپنڈی کی سول عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…