گلگت ( این این آئی ) چلاس کا مضافاتی علاقہ بونر داس کے مقام پر ایک غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، ماں اپنی 8 اولاد سمیت ابدی نیند سو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چلاس کے مقامی ہوٹل میں بحثیت کک کام کرنے والے فراز نامی غریب شخص کی 11 افراد پر مشتمل خاندان میں 9 افراد کچے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ صبح کو جاگنے کی امید لیے ماں سمیت 8 بچے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ چھت گرنے سے سوئے ہوئے 9 افراد ابدی نیند سو گئے ہیں۔ واقعے کی صبح اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے لاشوں کو نکال دیا ہے۔ زندہ بچنے والے سوگواران میں فراز نامی شخص اور اسکا ایک بیٹا شامل ہیں۔ فراز نامی شخص ہوٹل میں ڈیوٹی کی غرض سے چلاس میں موجود تھے جبکہ بچنے والا بیٹا بھی گھر میں موجود نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں ایک ماں ، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کو بونر داس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































