اسلام آباد (آن لائن )صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق پر ہائیڈل پرافٹ کی رقم دبانے اور صوبے کے سو ارب روپے روکنے کا الزام کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ تیمور سلیم جگڑا نے کے پی میں فوڈ کارڈ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔
یہا ں پریس کانفرنس کے دوران تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبرپختونخواہ کے تقریباً سو ارب روپے ادا کرنے ہیں اس لئے سپریم کورٹ کے پاس جانا ضروری ہے تاکہ مالیاتی معاملات حل ہوں انہوں نے کہا کہ کے پی سے انیس سو ساٹھ کی دہائی سے علیحدگی کی تحریک ختم ہوئی وفاقی حکومت ایسے اقدامات نہ کرے کہ دوبارہ یہ خدشات جنم لیں، جھگڑا کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے فوری الیکشن ضروری ہے، کے پی کے میں صحت کارڈ کی طرز پر فوڈ کارڈبھی لانچ کریں گے، فوڈ کارڈ کیلئے سالانہ چھبیس ارب روپے مختص کیے جائیں گے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مریم بی بی کی آڈیو آئی ہے جس میں کہا گیا کہ صحت کارڈ بند کرنا ہو گا جس کے بعد وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کو بند کر دیا ہے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا موجودہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ سے ایک روپیہ نہیں دیا، وفاقی حکومت نے سیلاب کیلئے دس ارب کا اعلان کیا لیکن ادا نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک کے پاس پیسے نہیں ہیں اور جی ڈی پی سکڑ رہی ہے وزیراعظم شہبا ز شریف یو این اسمبلی میں قرضے معاف کرانے کی بھیک مانگتے رہے۔