اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنمائوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو لانگ مارچ کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ کا کسی کو نہیں بتاں گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی حکمت عملی کو کائونٹر کرنے پر بھی مشاورت ہوئی، پارٹی کے بعض رہنماں نے وزیر داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔