بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادتؐ 12ربیع الاوّل آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔ملک بھر میںجلوس نکالے جائیں گے، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںمحافل میلاد اورریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری،سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔

تفصیل کے مطابق عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے عاشقان رسول ؐ شرکت کریں گے یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔مختلف اداروں میںسیرت النبی ؐ کے موضوع پر سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر روشنی ڈالیں گے۔ مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺکے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جہانیاں سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

گھروں اور کاروباری مراکز پر بھی سبز روشنیاں لگا کر سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی آمد کا استقبال کیا جارہا ہے درودیوار برقی قمقموں سے سجائی جارہی ہیں عوام کا جذبہ دیدنی ہے جو کہ بڑھ چڑھ کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف گھروں اور مساجد میں محافل میلاد النبیؐ منانا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں جن میں ممتاز علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔نبی پاک ﷺکے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گاجبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جا رہا ہے۔

جہانیاں سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔ جہانیاںمیںمرکزی جامع مسجد جیلانی ،مرکزی چوک ،بائی پاس جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،چک135دس آر،پل114،رحیم شاہ،علی شیرواہن سمیت تحصیل بھرسے جلوس نکالے جائیں گے۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…