پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل کی نج کاری کا عمل تیز کردیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیل کی نج کاری کے لیے روڈ شو آئندہ ماہ چین میں منعقد ہوگا۔ نج کاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کی سربراہی میں پاکستان کا وفد ستمبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نج کاری کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں سال کے آخر تک پاکستان اسٹیل کی نج کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے قرضہ جات اور نقصانات کی مجموعی مالیت 325ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اسٹیل کے پیداواری اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کا پریشر کم کیے جانے کی وجہ سے پیداوار بند ہوچکی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کے نج کاری کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ فنانشل ایڈوائزر نے پاکستان اسٹیل کا جائزہ مکمل کرکے رپورٹ نج کاری کمیشن کو ارسال کردی ہے جس میں پاکستان اسٹیل کی مالی صورتحال اور پلانٹ کی بد حالی سمیت انتظامی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیل کے پاس 25ہزار ٹن سے زائد کا تیار مال موجود ہے جس کی فروخت میں مختلف وجوہات کی بنا پر ناکامی کا سامنا ہے اور تیار مصنوعات بھی مالیاتی بوجھ بن کر رہ گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نج کاری میں چینی کمپنیاں گہری دلچسپی لے رہی ہیں جو پاک چین اقتصادی کوریڈور منصوبے کیلیے فولاد کی ضرورت پاکستان اسٹیل کے ذریعے پوری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں چینی کمپنیوں کا ایک وفد پاکستان اسٹیل کا دورہ بھی کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…