جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر نیچے جارہا ہے، قیمت 200 روپے سے کم ہوگی،وزیر خزانہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی اس کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی،سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، سیاسی جماعتیں وعدہ کریں کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے،میرے خلاف 10 منٹ کا کیس ہے،

انٹرپول کہاں ہے ،جو کہتے تھے اس کے ذریعے لارہے ہیں، اللہ پاکستان کو ایسے فراڈ لوگوں سے بچائے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، میرے خلاف کوئی فائلیں نہیں تھیں کہ کیس بنادیتے، پاناما میں بھی میرا کوئی نام نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خلاف 10 منٹ کا کیس ہے، انٹرپول کہاں ہے ،جو کہتے تھے اس کے ذریعے لارہے ہیں، اللہ پاکستان کو ایسے فراڈ لوگوں سے بچائے۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں روپیہ اوپر جارہا ہے اور ڈالر نیچے جارہا ہے، اب پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی، ماضی میں دنیا نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگائی تھیں مگر ہم نے مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی اس کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بدترین عالمی مالی مشکلات کا شکار رہا ہے، ملک میں معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سیاسی جماعتیں وعدہ کریں کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، اب چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے، ہم پاکستانی عوام سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عوام کی خدمت کرسکیں، کروڑوں کمانے کیلئے ملک کو قرضوں میں ڈبویا نہیں جا سکتا، ملک کا مستقبل روشن ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دن رات ایک کرکے معیشت بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے مشکل وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…