ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نومبر میں کوئی بڑا طوفان یا ہیجان انگیز مون سون نہیں آئیگا، وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں ڈونلڈ لو بھی تھے جن سے سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔ایک انٹرویرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا،

غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی کوشش ہے کہ زبردستی کسی امپائرکی انگلی اٹھ جائے، امپائرکی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہیگی، خان صاحب تو لیاری الیکشن تک سے بھاگ نکلے،عمران خان نے تونبیل گبول کے بھی مقابلے سے راہ فراراختیارکی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یوٹرن پر یوٹرن ہوتا ہے، استعفے منظورہونا شروع ہوئے تو عمران خان عدالت جا پہنچے، عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک عمران کو لاڈلیکی طرح چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان کا مقصد یہ ہیکہ اگروہ وزیراعظم نہیں تو بھلے جمہوریت جائے، پرامید ہوں اپنے اداروں سے کہ کوئی عمران کی باتوں میں نہیں پھنسیں گے، نومبر میں کوئی بڑا طوفان یا ہیجان انگیز مون سون نہیں آئیگا، نومبرنارمل مہینہ بن کر ہمارے کیلینڈر سے گزرجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…