جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دے دی گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کوعمران خان کیخلاف کیس درج کرنے کی اجازت دیدی، فیصلہ وزات داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلی حکام کی میٹنگ میں کیا گیا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے 6 رہنماں کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی سفارش کی،

جس میں کہا گیا کہ شواہد کی بنیاد پر تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ وزات داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلی حکام کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف کیس درج کرنے کی اجازت دیدی۔تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے 8 رہنماں کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے کی سفارش کی اور کہا تھا کہ شواہد کی بنا پر چیئرمین کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنماں اسد عمر، اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، سیف اللہ نیازی، طارق شفیع اور میاں محمود الرشید کیخلاف کیس درج کرنے کی سفارش کی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے اجازت ملنے پر آئندہ دو روز میں تحریک انصاف رہنماں کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ان رہنماں پر جماعت کے 10 بے نامی اکانٹس چلانے کا الزام ہے، انہوں نے اکاؤنٹس میں 10 کروڑ سے زائد کی ترسیلات حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…