جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فیک ویڈیوز کی ماہر جھوٹوں کی پی ایچ ڈی مریم نواز ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوز بنائی ہیں، عمران خان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے شہبازشریف، رانا ثنا اللہ تم سے بہترتیاری کپتان کر رہا ہے، ایسی پلاننگ کر رہا ہوں جوکسی نے نہیں کی، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا، نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا،

(ن)لیگ اور ہینڈلر بھی یاد رکھیں گے،مریم نوازجعلی آڈیوبنانے کی ماہرہیں،ڈی فیک آڈیو، ویڈیوبنانا کوئی مشکل کام نہیں،شہبازشریف کی آڈیولیک ہونا پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز، چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ ہے، مافیاز لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں یا ڈراتے دھمکاتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، امامت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اقبال ؒکا شاہین اپنی زنجیریں توڑدیتا ہے، زنجیریں گرتی نہیں توڑی جاتی ہیں، آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاہک اس وقت ہمارے اوپر امریکا کے غلام بیٹھے ہیں،شہباز شریف جوتے بڑے اچھے پالش کرتے ہیں، ہماری حکومت کو گرایا گیا اور وہ مراسلے میں واضح لکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا اگر عمران خان کو ناہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا،عمران خان کو ہٹانے کے بعد چیری بلاسم نے آنا تھا، وہ گورنمنٹ گرائی گئی جو 17سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی، (ن) لیگ اور اسحاق ڈار معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے، ہمارے دور میں ورلڈ بنک نے کہا برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈیزل 250 روپے لیٹر ہے، لوگوں سے پوچھیں بجلی کا بل کتنا آ رہا ہے،جو ہم پر لوگ مسلط کیے گئے یہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کررہے ہیں،

قوم اپنے فیصلے کرنے کیلئے آزاد ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے لیے فیصلے نہیں کیے کیونکہ ہمارے حکمران غلامی کر رہے تھے، آج بھی وزیرستان اور افغانستان کے بارڈرز پر ہمارے فوجی قربانیاں دے رہے ہیں، مجھے طالبان خان کہا جاتا رہا،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں، انگریز کی غلامی میں 2جنگیں ہوئیں، لاکھوں لوگ جنگوں میں مارے گئے،

ہم جس حقیقی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں، ہمیں صرف انصاف چاہیے،انصاف کمزور اور طاقتور کو برابر کرتا ہے،آتے ساتھ ہی اربوں کے کیسز معاف کروائے گئے،مشرف نے ان دو کرپٹ خاندانوں کو این آر او دیا۔عمران خان نے کہا کہ اب انکو پھر این آر او مل گیا ہے، نیب کے اوپر اپنا آدمی بیٹھایا اور کیسز معاف کروالیے،مریم نے تکلیف دہ پریس کانفرنس کی کہ میرے پر عمران خان نے کیسز کروائے،

مریم نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،مریم پر کیس عمران نے نہیں بلکہ وہ پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد پکڑی گئیں تھیں،مریم نواز جھوٹ بولتی رہی میرے لندن میں کوئی فلیٹ نہیں ہیں، اگر مریم نواز بچ گئی ہے تو زرداری بھی بچ جائے گا کیونکہ این آراو تو انکو مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگایا،بند کمرے میں چارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا تھا،

انہوں نے فیصلہ کیا اگرکوئی قتل کرے گا توکہیں گے کسی مذہبی جنونی نے ایسا کیا،میں نے جو ویڈیو ریکارڈ کرائی اگرایسا کچھ ہوا تو ویڈیومیں چار لوگوں کے نام سامنے آجائیں گے،چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف،رانا ثنا اللہ تم سے بہترتیاری کپتان کر رہا ہے، ایسی پلاننگ کررہا ہوں جوکسی نے نہیں کی،شہبازشریف جیسا بزدل آدمی کوئی نہیں،شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا (ن)لیگ اور ہینڈلربھی یاد رکھیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ الیکشن کمشنر جیسا بدیانت،گھٹیا آدمی کوئی نہیں،الیکشن کمشنرتمہارے ساتھ ہے،ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ان کوشکست دی۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ انہوں نے اب فیک آڈیوبنانے کا کام شروع کردیا ہے،مریم نوازجعلی آڈیوبنانے کی ماہرہیں،ڈی فیک آڈیو، ویڈیوبنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے،شہبازشریف کی آڈیولیک ہونا پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے،

انٹیلی ایجنسیزسے پوچھتا ہوں آپ کا کام وزیراعظم آفس کو سیکور کرنا ہے،وزیراعظم آفس سے کوئی چیز لیک ہو رہی ہے تو اس کا روکنا انٹیلی ایجنسیزکا کام ہے،انٹیلی ایجنسیزکا کام پولیٹیکل انجینئرنگ کرنا نہیں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، چھیننی پڑتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم لینے کاموقع ملاہے، نمل یونیورسٹی میں جتنے طالبعلم ہیں وہ تمام میرٹ پرآئے ہیں،

اس یونیورسٹی میں نوجوانوں کو بہترین تعلیم مل رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو آپ کو تعلیم مل رہی ہیں اسکی معاشرے میں طلب ہے، یہ کامیابی ہے نمل یونیورسٹی کی تعلیم کی بدولت طالبعلم کو نوکری مل جاتی ہے، طالبعلموں کو 70 فیصد نوکریاں پرائیویٹ سیکٹر سے ملتی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ تمہیں کسی مقصد کیلئے پیدا کیا ہے، ماؤنٹ ایورسٹ پر سب سے پہلا جو آدمی گیا اس نے اپنا خوف ختم کیا تھا، زندگی میں جس نے بڑے فیصلے کیے وہ خوف سے دور ہوتا ہے، کرکٹر بھی جب تک خوف پرقابو نہیں پاتاوہ بڑاکرکٹرنہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کوسب کچھ دیاہے تاہم ہماری بدقسمتی ہے ہم کبھی حقیقی طورپرآزادنہیں ہوئے، ہم پرباہرسیلوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے۔عمران خان نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیم اور مقصد زندگی میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، علامہ اقبال جیسی شخصیت شایدہی دنیا میں کوئی آئی ہو، اقبال کاشاہین آزاد ہوتا ہے زنجیریں توڑ کر اوپر جاتا ہے، جہالت کی سب سے بڑی زنجیر ہے جاہل لوگ آزاد نہیں ہوسکتے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ خوشحال نہیں ہوتا، جوخوشحال ممالک ہیں وہاں پرانصاف ہے، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیتا، چھیننی پڑتی ہے، زنجیریں کوئی کھولتانہیں توڑنی پڑتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…