اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے تحت بہت زیادہ زیر بحث لانگ مارچ کے اعلان کے بعد عمران خان کو

ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کے لیے پولیس کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس قانون کے تحت نظر بند رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین پارٹی کارکنوں سے کہہ چکے کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ مخلوط حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فیصلہ کن لانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، حالیہ دنوں میں ملک کے کچھ اضلاع میں پی ٹی آئی حامیوں اور رہنماؤں سے حلف لیا گیا کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل گرفتار کرنے کے لیے پلان بی بھی تیار کیا ہے۔پلان بی کے مطابق اگر وہ خیبر پختونخوا یا پنجاب سے لانگ مارچ شروع کرتے ہیں اور جنوب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں روات ٹی کراس پر گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اگر انہوں نے شمال مغرب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس انہیں ترنول میں گرفتار کرنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم سابق وزیراعظم کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تفصیلی ملاقات کی جس میں سابق رہنما پی ٹی آئی علیم خان کی گرفتاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں چند سینئر وزرا بھی شریک تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں موجودہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکیحوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور علیم خان پر مقدمہ اور گرفتاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ جب تک چاہیں گے آپ سے کام لیں گے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور بتایا کہ روٹین ملاقات تھی، گپ شپ کے علاوہ عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…